Sep 20, 2012

Posted by in Featured, Uncategorized

توہین آمیز فلم کے پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ

توہین آمیز فلم کے پروڈیوسر کے خلاف مقدمہ

مسلم ممالک میں پرتشدد احتجاج کا سبب بننے والی فلم کی ایک خاتون اداکار نے فلم 

کی تیاری میں شامل ایک  شخص  کے خلاف جعل سازی اور دھوکہ دہی کا مقدمہ کیا ہے۔

گوگل اور یوٹیوب کو بھی مقدمہ میں فریق بنانے والی سنڈی لی گارسیا کا دعوی ہے کہ یو ٹیوب پر فلم جاری ہونے کے بعد ان کی زندگی کو سنگین خطرہ لاحق ہے ۔

گارسیا کا کہنا ہے کہ تیرہ منٹ پر مشتمل فلم ٹریلر کے انٹرنیٹ پر جاری ہونے کے بعد، خاندان والوں نے  سیکورٹی وجوہات کی بنا پر انہیں پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے ملنے سے روک دیا ہے۔

دنیا کے مختلف اسلامی ممالک میں مذکورہ فلم کے خلاف گزشتہ ہفتے سے جاری پرتشدد مظاہروں کے بعد یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ  ہے، جس میں فلم کی ایک اداکار نے فلم کے خلاف مقدمہ دائر کرایا ہے۔

لاس اینجلس کی ایک اعلی عدالت میں دائر مقدمے میں گارسیا نے موقف اختیار کیا ہے کہ فلم کی عکسبندی کے دوران کہیں بھی نہ تو لفظ ‘محمد’ استعمال نہیں ہوا تھا اور نہ ہی کسی مذہب کا تذکرہ کیا گیا تھا۔

گارسیا کے مطابق فلم ساز نکولا بیسیلی نکولا نے دھوکے سے اس ‘نفرت آمیز’ فلم میں ان سے کام لیا۔

گارسیا کے خیال میں یہ صحرا میں مہم جوئی  پر مبنی ایک عام سی فلم تھی۔

انہوں نے  متنازعہ فلم کو یو ٹیوب سے ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ۔

درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ اس اشتعال انگیز فلم کو انٹر نیٹ سے ہٹایا جائے کیونکہ کہ اس سے ان کی نجی زندگی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔

گارسیا نے اپنی درخواست میں یہ بھی کہا ہے کہ فلم کے دوسرے ٹریلر کے لیے ان کے ڈائیلاگ  کی عربی زبان میں ڈبنگ کی گئی تھی ۔

دوسری جانب، نکولا کے وکیل کے نمائندے نے اس معاملے پر بات کرنے سے انکار کیا ہے۔

اس حوالے سے گوگل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کمپنی مقدمہ کا جائزہ لے رہی ہے اور وہ کل عدالت جائیں گے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *


3 + 1 =

You may use these HTML tags and attributes: <a href="" title=""> <abbr title=""> <acronym title=""> <b> <blockquote cite=""> <cite> <code> <del datetime=""> <em> <i> <q cite=""> <strike> <strong>